خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خدشہ پے، پی ڈی ایم اے

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خدشہ پے، پی ڈی ایم اے
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خدشہ پے، پی ڈی ایم اے

پروینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

پشاور سے پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سے 12 مارچ تک متوقع بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیل پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔  

پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ 

 پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔  

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ خطرے سے دو چار آبادی کو پیشگی آگاہ کرنے اور محفوظ مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں