امریکی ووٹرز میں فلسطینیوں کیلئے بڑھتی ہمدردی، ڈیموکریٹس پرانی پالیسی پر قائم

امریکی ووٹرز میں فلسطینیوں کیلئے بڑھتی ہمدردی، ڈیموکریٹس پرانی پالیسی پر قائم
امریکی ووٹرز میں فلسطینیوں کیلئے بڑھتی ہمدردی، ڈیموکریٹس پرانی پالیسی پر قائم

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی ووٹرز میں فلسطینیوں کیلئے بڑھتی ہمدردی، ڈیموکریٹس پرانی پالیسی پر قائم ۔ سایک تجزیاتی مضمون کے مطابق امریکہ میں رائے عامہ تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اب زیادہ امریکی ووٹرز فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود امریکی ڈیموکریٹک قیادت اب بھی اسرائیل کے بارے میں اپنی پرانی پالیسیوں پر قائم دکھائی دیتی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں گزشتہ دو برسوں کے واقعات، خصوصاً غزہ جنگ، نے امریکی سیاست اور عوامی رائے کو نمایاں طور پر بدل دیا ہے، مگر سیاسی مشیر اور پالیسی ساز ابھی بھی ماضی کی سوچ کے تحت فیصلے کر رہے ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق اب تقریباً 41 فیصد امریکی فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ 36 فیصد اسرائیل کے ساتھ، جو گزشتہ کئی دہائیوں کے رجحان کے برعکس ہے۔ مضمون کے مطابق اگر ڈیموکریٹک پارٹی اپنے ووٹرز کے بدلتے ہوئے خیالات کو نظر انداز کرتی رہی تو اسے مستقبل کے انتخابات میں سیاسی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں