حضرت علیؑ کی تعلیمات عدل، شجاعت و انسانیت کی اعلیٰ مثال ہیں: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حضرت علیؑ کی تعلیمات عدل، شجاعت اور انسانیت کی اعلیٰ مثال ہیں۔
مراد علی شاہ نے یومِ شہادتِ حضرت علیؑ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یومِ علیؑ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حق اور سچ کی راہ پر ڈٹے رہنا ہی اصل کامیابی ہے، لہٰذا آج کے دن ہمیں حضرت علیؑ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کا عہد کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ امام علیؑ کی شہادت اسلام کی تاریخ کا عظیم اور دردناک باب ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں یومِ علیؓ کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سخت سیکیورٹی پلان نافذ ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خطے میں کشیدہ اورجنگی صورتِ حال کے پیش نظر سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی ہے۔
Load/Hide Comments




