کراچی میں ڈیفنس کے اسکیم کال سینٹر پر چھاپہ، 4 ملزمان زیرِ حراست

کراچی میں ڈیفنس کے اسکیم کال سینٹر پر چھاپہ، 4 ملزمان زیرِ حراست
— تصاویر بشکریہ رپورٹر
— تصاویر بشکریہ رپورٹر

این سی سی آئی کراچی نے منظم طور پر چلائے جانے والے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن کی ایک بلڈنگ پر چھاپہ مارا گیا، بلڈنگ کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ اس جگہ پرح ایک منظم اسکیم کال سینٹر چل رہا ہے جہاں کئی افراد جعل سازی کے ذریعے غیر ملکی بینکوں کے کالنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے پائے گئے۔

ابتدائی تجزیے میں غیر قانونی اسکیمنگ کال سینٹر میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

یہ ایجنٹس حساس بینکنگ معلومات حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی بینکوں کے نمائندوں کی نقالی کرتے ہوئے ان کو اسپوفنگ کے ذریعے جعلی نمبروں سے کال کر کے ان کی خفیہ بینکنگ تفصیلات جیسے سوشل سیکیورٹی نمبرز، فون نمبرز، تاریخ پیدائش اور سی وی وی کوڈز غیر قانونی طور پر جمع کر لیتے تھے۔ 

حاصل کردہ ڈیٹا کو مبینہ طور پر مرچنٹس اکاؤنٹس کے ذریعے غیر مجاز مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ 

چھاپے کے دوران 14 لیپ ٹاپ، 10 موبائل فونز اور ہزاروں غیر ملکی شہریوں کے بینکنگ ڈیٹا سمیت جعل سازی اور دھوکا دہی کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات اور سافٹ ویئر برآمد ہوئے۔

تمام ڈیجیٹل آلات اور متعلقہ شواہد گواہوں کی موجودگی میں ضبطی میمو کے ذریعے موقع پر ضبط کر کے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق 4 ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، ضبط شدہ ڈیجیٹل آلات کو تکنیکی تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں