تیل کی عالمی قیمتیں بڑھیں تو عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیراعظم نے بتا دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں بڑھیں تو عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں بڑھتی ہیں تو عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، ایسی صورت میں حکومت تیل کی اضافی قیمتوں کا بوجھ خود برداشت کرے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت نے واضح کر دیا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ایکسپورٹرز کو بہت زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے پاکستان اور دیگر ممالک کی کوشش ہے کہ یہ کشیدگی کم ہو۔
وزیر تجارت نے کہا کہ ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرا اور سعودی عرب کے سمندری راستے ہیں، جس سے ہم اپنی ایکسپورٹ کو متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں، سیستان بلوچستان اگر متاثر ہوگا تو پاکستان کا بلوچستان بھی معیشت اور سیاسی لحاظ سے متاثر ہوگا۔
Load/Hide Comments




