پی اے اے ملازمین کے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

پی اے اے ملازمین کے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ملازمین کو ملنے والے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی اے اے نے کفایت شعاری پلان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، جس کے تحت 2 ماہ تک ملازمین کو ملنے والے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 3 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہوں والے پی اے اے ملازمین کی 2 روز کی سیلری کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی اے اے اعلامیے کے مطابق جون 2026ء تک نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ حکام کے بیرون ملک دوروں اور سرکاری ڈنرز پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پی اے اے میں تمام آفیشل میٹنگ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ایئر پورٹس پر 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔

پی اے اے اعلامیے کے مطابق ہفتہ وار 4 روز کام اور 3 دن تعطیل ہوگی، ادارے کے تمام اسکولوں میں 16 سے 31 مارچ تک چھٹی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پی اے اے میں لازمی سروس والے شعبہ جات شفٹ میں 24 گھنٹے معمول کے مطابق کام کریں گے، ڈائریکٹر ایچ آر نے کفایت شعاری پلان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں