پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ہفتے میں 4 دن ڈیوٹی کا نفاذ

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ہفتے میں 4 دن ڈیوٹی کا نفاذ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اب ہفتے میں 4 دن پیر سے جمعرات تک ڈیوٹی ہو گی۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی حکام کے مطابق پیسکو نے ایندھن بچت اور اخراجات کم کرنے کے اقدامات کیے ہیں جس میں ادارے کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں 2 ماہ کے لیے گراؤنڈ ہوں گی جبکہ ہفتے میں 4 دن پیر سے جمعرات تک ڈیوٹی ہو گی۔

پیسکو کی جانب سے گاڑیوں کے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیسکو ملازمین چھٹی کے دنوں میں آن لائن رابطے میں رہنے کے پابند ہوں گے۔

ادارے میں پروٹوکول گاڑیوں کا استعمال بند کر دیا گیا ہے اب صرف 1 سیکیورٹی گاڑی کی اجازت ہو گی۔

پیسکو میں تمام اجلاس اور سماعتیں آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دفاتر میں ایئرکنڈیشنرز کےاستعمال میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں