صدر اور وزیراعظم کا 5 فتنہ الخوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم اور صدر نے کامیاب کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ قوم بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
Load/Hide Comments




