شوہر نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کر دیا

شوہر نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کر دیا
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں شوہر نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور 5 بچوں کو قتل کر دیا، واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں افسوس ناک سانحہ پیش آیا ہے جہاں ملزم نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنے 4 بیٹوں، 1 بیٹی اور بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی گئی ہیں، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 1 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کے خلاف مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بھاگٹانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چک نمبر 25 جنوبی میں ملزم محمد یاسین نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کو کلہاڑی اور چھری کے وار کر کے قتل کیا۔

مدعی منصور حسنین کا الزام ہے کہ گزشتہ شب جب وہ اپنی بہن کے گھر پہنچا تو دروازہ اندر سے بند تھا، دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ بہنوئی محمد یاسین بہن اور بچوں پر وار کر رہا تھا، بعد میں ملزم نے خود کو شدید زخمی کر لیا۔

پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار اور اسپتال میں زیرِ علاج ہے جس کی حالت بہتر ہونے پر تفتیش آگے بڑھے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں