سانحہ گل پلازا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے جواب جمع کروا دیا

سانحہ گل پلازا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے جواب جمع کروا دیا
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کے لیے بننے والے جوڈیشل کمیشن میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے جواب جمع کروا دیا۔

کمیشن کے سوالنامے کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سانحے میں ہلاکتوں کی وجہ آگ اور دھویں کے باعث دم گھٹنا ہے، دستیاب شواہد کی روشنی میں امکان ہے متاثرہ افراد آگ لگنے کے وقت زندہ تھے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ مجموعی طور پر 8 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے لایا گیا، 73 لاشیں اور باقیات گل پلازا سے لائی گئیں جن میں 7 لاشیں مکمل اور 66 جلی ہوئی باقیات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر باقیات 100 فیصد جلی ہوئی تھیں، باقیات کا مکمل پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا، مکمل لاشوں پر معمولی نوعیت کی چوٹوں کے نشانات پائے گئے۔

ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق یہ نشانات بھگڈر، عمارت گرنے یا بڑے حادثے سے مطابقت نہیں رکھتے۔ 

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ مرحلہ وار لاشیں نکلنے سے نشاندہی ہوتی ہے کہ متاثرین طویل وقت تک عمارت کے اندر پھنسے ہوئے تھے، زہریلی گیس یا کیمیکلز کی موجودگی جانچنے کے لیے نمونے حاصل کیے گئے، ٹاکسیکولوجی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں جبکہ تمام لاشوں کی میڈیکو لیگل رپورٹس متعلقہ حکام کو فراہم کردی گئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں