جامعہ کراچی کے حلال سرٹیفکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروس کو سر ٹیفکیٹ آف ایکریڈیٹیشن جاری

جامعہ کراچی کے حلال سرٹیفکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروس کو سر ٹیفکیٹ آف ایکریڈیٹیشن جاری
جامعہ کراچی کے حلال سرٹیفکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروس کو سر ٹیفکیٹ آف ایکریڈیٹیشن جاری

پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل (پی این اے سی)، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومتِ پاکستان نے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) میں قائم حلال سرٹیفکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروس (ایچ سی ٹی آر ایس) کو سرٹیفکیٹ آف ایکریڈیٹیشن سے جاری کر دیا ہے۔ 

پی این اے سی کے مطابق یہ ایکریڈیٹیشن باقاعدہ نگرانی اور اس کی شرائط کی مسلسل تعمیل سے مشروط ہے اور یہ 26 فروری 2029 تک مؤثر رہے گی۔ 

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حلال سرٹیفیکیشن، ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ سروسز، جامعہ کراچی کے تحت ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میں کام کرتی ہے۔

اس ادارہ جاتی کامیابی پر منگل کے روز ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے کی۔ 

اجلاس کے دوران ڈائریکٹر کو آگاہ کیا گیا کہ پی این اے سی کی جانب سے ایکریڈیٹیشن کا فیصلہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ادارہ اپنے متعین دائرہ کار میں مطلوبہ معیارات پر پورا اترتا ہے۔ 

ایچ سی ٹی آر ایس کے تکنیکی اور غیر تکنیکی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پروفیسر رضا شاہ نے کہا کہ یہ اہم کامیابی مضبوط تکنیکی مہارت اور اعلیٰ معیار کی یقین دہانی کے نظام کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس میں قائم ایچ سی ٹی آر ایس دراصل جامعہ کراچی کا ایک معروف اور انتہائی فعال حلال سروسز مرکز ہے جو حلال سرٹیفکیشن، ٹیسٹنگ، تربیت اور تحقیق کے لیے ایک جامع ون ونڈو سہولت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک کا واحد سرکاری شعبے کا تحقیقی ادارہ ہے جو اس نوعیت کی مربوط حلال خدمات فراہم کر رہا ہے اور لیبارٹری آپریشنز میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

پروفیسر رضا شاہ نے کہا کہ ایچ سی ٹی آر ایس کے لیے پی این اے سی کی ایکریڈیٹیشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ادارے کی ساکھ کو مضبوط، عالمی معیارات سے مطابقت کو یقینی بناتی ہے اور بڑھتی ہوئی حلال صنعت میں پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی این اے سی کی ایکریڈیٹیشن ایچ سی ٹی آر ایس کو ایک مقامی سرٹیفکیشن ادارے سے ایک عالمی سطح پر قابلِ اعتبار، سائنسی طور پر مستند اور معاشی لحاظ سے اہم ادارے میں تبدیل کرتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں