بھارت، دریائے گنگا میں کشتی میں افطار پر 14 نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

بھارت، دریائے گنگا میں کشتی میں افطار پر 14 نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
بھارت، دریائے گنگا میں کشتی میں افطار پر 14 نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر وارانسی میں کشتی میں افطار کرنے پر 14نوجوانو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ واقعہ بھارت میں مسلم دشمنی اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کی نشاندہی کرتا ہے،رپورٹس کے مطابق نوجوان دریائے گنگا میں افطار کر رہے تھے کہ ایک بی جے پی یوتھ لیڈر کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔نوجوانوں پر الزام تھا کہ کشتی پر ہونے والی افطار میں چکن بریانی کھائی گئی اور بچا ہوا کھانا مبینہ طورپر دریا میں پھینک دیا گیا ، اس سے “مذہبی جذبات مجروح” ہوئے،جس کے باعث سب کو گرفتار کر لیاگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں