سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط، عید پر بانی و اہلیہ کی اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عید پر اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کا معاملہ پہلے بھی اٹھایا جاتا رہا ہے، قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی، انسانی ہمدردی کے تحت یقینی بنایا جائے۔
خط میں کہا گیا کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے۔ قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات، طبی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تحریر کیا کہ قانون کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو حقوق فراہم کیے جائیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قانونی حقوق دلانے کےلیے فوری ہدایات جاری کی جائیں۔




