کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی نماز عید کی اجازت کیلئے درخواست

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی نماز عید کی اجازت کیلئے درخواست
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی نماز عید کی اجازت کیلئے درخواست

کوٹ لکھپت جیل میں قید  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے نماز عید کی اجازت کیلئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی  رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید نے درخواست دی، جو ان کے وکیل رانا مدثر عمر نے جمع کروائی۔

درخواست میں کہا گیا کہ عیدالفطر مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے، مذہبی فریضے کی ادائیگی بنیادی انسانی حق ہے، ڈھائی سال سے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ جیل سپرنٹنڈنٹ عید نماز ادائیگی کے لیے اجازت دیں اور انتظامات کو یقینی بنائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں