وزیرِاعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کیخلاف حملوں کی شدید مذمت

وزیرِاعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کیخلاف حملوں کی شدید مذمت
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

گفتگو میں وزیرِاعظم نے آذربائیجان کے صدر اور برادر عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلۂ خیال کیا ساتھ ہی دونوں رہنماؤں کی امت کی صفوں میں اتحاد کے لیے بھی دعا کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں