تھرپارکر گرفتار سماجی کارکن کا پولیس پر انتقامی کارروائی کرنے کا الزام

تھرپارکر گرفتار سماجی کارکن کا پولیس پر انتقامی کارروائی کرنے کا الزام
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

تھرپارکر میں سماجی کارکن محمد جمن جونیجو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ اس نے خودکشیوں کی تحقیقات پر پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھایا تھا، میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے گاڑی روکنے پر پولیس اہلکاروں پر اسلحہ  تان لیا تھا، ملزم نے پولیس اہلکاروں کو سنگین دھمکیاں دیں، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) محمد شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پولیس کے اعلیٰ حکام کی کردار کشی کر رہا تھا، پولیس نے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں، کئی بار ملزم کو سمجھانےکی کوشش کی گئی مگر باز نہیں آرہا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں