خواتین آخری افطار کرتے ہی اپنے عید لُک کو فائنل کرنے کیلئے تیار

عید میں بس ایک دن باقی ہے۔ مرد، خواتین، بچے سب ہی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
بازاروں میں عید کی خریداری کے لیے رش بڑھ گیا ہے جو کہ افطار کے بعد مزید بڑھے گا۔
بازاروں میں کوئی نت نئے پہناوے خرید رہا ہے تو کوئی نئی دیدہ زیب چپل خریدنے میں مصروف ہے۔
خواتین نے کپڑوں کی خریداری کے بعد کُھسے کی دکانوں کا بھی رخ کیا کیونکہ روایتی کُھسے ہر لباس کے ساتھ دلکش نظر آتے ہیں۔
علاوہ ازیں مختلف شہروں کے بیوٹی سیلونز میں خواتین کا رش بھی ہے۔ کوئی یہاں مہندی لگوا رہا ہے تو کوئی ہیئر اسٹائل اور دیگر بیوٹی ٹریٹمنٹس کروانے میں مصروف ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ عید پر اچھا نظر آنے کے لیے کپڑوں کے ساتھ ساتھ چہرے کا فریش لگنا بھی بہت ضروری ہے۔
Load/Hide Comments




