تھرپارکر گرفتار سماجی کارکن کا پولیس پر انتقامی کارروائی کرنے کا الزام

تھرپارکر میں سماجی کارکن محمد جمن جونیجو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ اس نے خودکشیوں کی تحقیقات پر پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھایا تھا، میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے گاڑی روکنے پر پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا تھا، ملزم نے پولیس اہلکاروں کو سنگین دھمکیاں دیں، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) محمد شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پولیس کے اعلیٰ حکام کی کردار کشی کر رہا تھا، پولیس نے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں، کئی بار ملزم کو سمجھانےکی کوشش کی گئی مگر باز نہیں آرہا تھا۔
Load/Hide Comments




