کراچی، عیدالفطر کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب

کراچی میں عیدالفطر کے اجتماعات، مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات کی سیکیورٹی کےلیے جامع پلان مرتب کرلیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہر قائد میں 12 ہزار 145 پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
کراچی ساؤتھ میں 4 ہزار 302، ایسٹ میں 3 ہزار 813 اور ویسٹ میں 4 ہزار 30 اہلکار تعینات ہوں گے۔
کراچی پولیس ترجمان کے مطابق تمام اہم عیدگاہوں، بڑی مساجد اور امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔
Load/Hide Comments




