فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی، برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی، برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز
پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کیلئے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے: برطانوی اخبار
پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کیلئے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے: برطانوی اخبار

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے خبر دی ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی ہے۔

برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور سینئر پاکستانی حکام ایرانی عہدے داروں اور وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں۔ 

ادھر امریکا اور ایران کے مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

کہا جارہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ممکنہ طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر غالیباف کریں گے، جبکہ امکان ہے کہ امریکی مذاکراتی ٹیم نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے امریکی ویب میگزین ایکزیوس کے رپورٹر بارک روید کی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکا اور ایران مذاکرات پاکستان ترکیے اور مصر کی سہولت کاری میں ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں