ارمغان کے گھر پر چھاپے میں فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

ارمغان کے گھر پر چھاپے میں فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے گھر پر چھاپے میں فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کے مطابق ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

8 فروری 2025 کو ارمغان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا، پولیس چھاپےکے دوران ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔

پولیس کی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملزم ارمغان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری 2025 کو لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی لاش 14 فروری 2025 کو پولیس کو حب سے ملی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں