اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور

اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ، مذاکرات اور سفارتکاری پر زور
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی، اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو میں خلیج کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے گا ۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں