تمام پارٹیاں مل بیٹھیں، ایک قومی حکومت بنائیں، محمود اچکزئی
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تمام پارٹیاں مل بیٹھیں، ایک قومی حکومت بنائیں۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشین کے سردار مصطفی ترین اسٹیڈیم میں جلسہ سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں امریکا اسرائیل نے بغیر قصور کے ایران پر آگ برسائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اپوزیشن اتحاد ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہم جبر کے خلاف پیں، انہوں نے تجویز دی کہ اس وقت پاکستان کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی، ن لیگیوں و دیگر سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ ان نکات پر متفق ہوں، فوج اور اداروں کے بغیر ملکی دفاع کیسا ممکن بن سکتا ہے، یہ ہماری فوج ہے۔
جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر بختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ رات سے سیکڑوں پی ٹی آئی کارکن گرفتار ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رات گئے چمن پشین کوئٹہ میں پارٹی کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔




