لبنان کا ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم

لبنان کا ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم
لبنان کا ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک) لبنان نے ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ تہران پر سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام،ایرانی سفیر کی اسناد واپس، فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت،اسرائیلی حملوں وجنگی کشیدگی کے دوران بڑا سفارتی اقدام، لبنان نے اپنے سفیر کو بھی ایران سے واپس طلب کر لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل لبنان پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی بھی تیز ہو چکی ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ بیروت میں حالیہ ٹارگٹڈ حملوں میں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، جہاں اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی ایران نے تردید کرتے ہوئے متاثرین کو شہری قرار دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں