گھریلو ملازمہ 25 کروڑ روپے کی مبینہ چوری کے مقدمے سے بری

گھریلو ملازمہ 25 کروڑ روپے کی مبینہ چوری کے مقدمے سے بری
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ 25 کروڑ روپے کی مبینہ چوری کے مقدمے سے بری کردی گئی۔

اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سماعت دوران کہا کہ کروڑوں کی چوری کا الزام ہے اور برآمدگی صرف 2 ہزار روپے ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ کی جانب سے بار بار مواقع کے باوجود کوئی گواہ پیش نہ کیا جا سکا، غیر ملکی کرنسی کی موجودگی یا چوری کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

ملازمہ کے خلاف تھانہ لوئی بھیر میں جنوری 2024ء میں چوری کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

ملازمہ پر لاکھوں روپے، برطانوی پاؤنڈز اور سعودی ریال چوری کرنے کا مقدمہ درج تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں