وزارت خزانہ کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بچانے کیلئے اہم اقدام

وزارت خزانہ کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بچانے کیلئے اہم اقدام
وزارت خزانہ کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بچانے کیلئے اہم اقدام

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثر سے عوام کو بچانے کےلیے اہم قدم اٹھالیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو 27 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی، یہ رقم وزیراعظم شہباز شریف کے اخراجات کم کرنے والے فنڈ سے دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلیے قیمتوں کا فرق حکومت ادا کرے گی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے پر حکومت نے عوام کو سہارا دینے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری اخراجات کم کر کے رقم اکٹھی کی گئی، مزید کفایت شعاری اقدامات پر غور جاری ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا حکومت بجٹ کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کےلیے پر عزم ہے، حکومت اضافی بچت کے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں