جامعہ کراچی نے اپنا سب سے بڑا انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا

جامعہ کراچی نے اپنا سب سے بڑا انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا
جامعہ کراچی نے اپنا سب سے بڑا انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) نے حالیہ بی ایس، ایم ایس سی، فارم ڈی، ایم ایس اور ایم فل گریجویٹس کے لیے اپنے سب سے بڑے سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اعلان کر دیا ہے جو یکم جون سے31 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔ 

آئی سی سی بی ایس کے ترجمان کے مطابق انٹرن شپ کی سہولت کیمیائی اور حیاتیاتی علوم کے مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جائے گی، جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اِن ہیلتھ سائنسز، بایو ایکوی وی لینس اسٹڈیز، کمپیوٹیشنل بائیولوجی اور بایو انفارمیٹکس، سیل بائیولوجی، ڈائیگناسٹک لیبارٹری سائنسز، ہیومن جینیٹکس اور مالیکیولر بائیولوجی، جینومکس، امیونولوجی، میٹیریلز سائنس شامل ہیں۔

میڈیسنل/نیچرل پروڈکٹ/آرگینک کیمسٹری، میٹابولومکس، مائیکرو بائیولوجی، مالیکیولر اینڈ اسٹرکچرل بائیولوجی، نینو ٹیکنالوجی، فارماکولوجی، پلانٹ بائیوٹیکنالوجی، پولیمر سائنس، پروٹین کیمسٹری/پروٹیومکس، اسٹیم سیل ریسرچ اور ٹشو انجینئرنگ، اسٹرکچرل کیمسٹری، سنتھیٹک کیمسٹری، تھیوریٹیکل اینڈ کمپیوٹیشنل کیمسٹری اور وائرولوجی بھی انٹرن شپ پروگرام میں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق صرف آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی، درخواستیں سی وی، ڈگری کی نقل، ایوارڈ لیٹر اور ٹرانسکرپٹ کے ہمراہ درج ذیل لنک پر آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق درخواست دہندگان کو اشتہار کی اشاعت کے15دن کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرانا ہوں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں