پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت

پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ایئرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی۔

اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق غیر ملکی ایئرلائنز کو پاکستان میں بہت محدود مقدار میں ایندھن فراہم کیا جائے گا۔

پی اے اے حکام کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز کو ان کی ضرورت کے مطابق پورا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔ 

ایئرلائن ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کراچی سے دوحہ کے لیے غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے کو ایندھن کے لیے مسقط میں اترنا پڑا۔ 

اضافی ایندھن لانے کی وجہ سے غیر ملکی ایئرلائنز مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑ رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں