گلشن حدید میں پانی لائن میں ڈوبنے والی لڑکی تاحال نہ مل سکی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پانی لائن میں ڈوبنے والی لڑکی تاحال نہ مل سکی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی تلاش کے لیے آپریشن دوربارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے سرچ آپریشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گلشن حدید کے قریب واقع 72 انچ کی پانی کی لائن کے کھلے حصے سے پانی بھرنے کے لیے آنے والی 14سالہ ثناء دختر نظیر پاؤں پھسلنے کے باعث لائن میں گر کر لاپتہ ہو گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ڈوبنے والی بچی قریب ہی واقعے ایک گوٹھ کی رہائشی ہے، پانی کی لائن کا کچھ حصہ کھلا ہوتا ہے جس سے گوٹھ کے افراد پانی بھرتے ہیں۔
Load/Hide Comments




