پنجاب میں شہباز شریف دور کا ’زیور تعلیم پروگرام‘ کیوں بند کیا گیا؟

پنجاب میں شہباز شریف دور کا ’زیور تعلیم پروگرام‘ کیوں بند کیا گیا؟
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پنجاب میں شہباز شریف دور کا ’زیور تعلیم پروگرام‘ بند کر دیا گیا۔

پنجاب کابینہ نے زیور تعلیم پروگرام بند کرنے کی منظوری دے دی اور صوبائی حکومت نے پنجاب اسمبلی میں جواب بھی جمع کروا دیا۔

دستاویز کے مطابق پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں میں بچیوں کی تعداد کو بڑھانا تھا، زیور تعلیم پروگرام پر سالانہ 7 ارب 35 کروڑ روپے مختص تھے، 7 ارب کا بجٹ اب دیگر اسکیموں پر خرچ ہوگا۔

دستاویز میں مزید بتایا ہے کہ بہتر نتائج حاصل نہ ہونے پر حکومت کو اسکیم بند کرنے کا کہا گیا، اب بجٹ ٹرانسپورٹ، اساتذہ کی بھرتی، امتحانات اور دیگر امور پر خرچ ہوگا۔

دستاویز کے مطابق غریب بچیوں کو زیور تعلیم پروگرام کے تحت 1000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں