خاتون کے اغوا، زیادتی و قتل کے مجرم کو عمر قید کی سزا

خاتون کے اغوا، زیادتی و قتل کے مجرم کو عمر قید کی سزا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ضلع جنوبی نے خاتون کے اغواء، زیادتی اور قتل کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم فیاض کو عمر قید سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشاد حسین نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ملزم فیاض پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

جرمانے کی رقم مقتولہ کے ورثاء کو ادا کی جائے گی۔

عدالت نے عدم شواہد پر شریک ملزمہ کو کیس سے بری کر دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے نومبر 2020ء میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں