چار فریقی ممالک کی کوشش ہے خطے میں جلداز جلد جنگ بندی ہو، اسحاق ڈار

چار فریقی ممالک کی کوشش ہے خطے میں جلداز جلد جنگ بندی ہو، اسحاق ڈار
چار فریقی ممالک کی کوشش ہے خطے میں جلداز جلد جنگ بندی ہو، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چاروں ممالک کی کوشش ہے کہ خطے میں جلد از جلد جنگ بندی ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چاروں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان تفصیل سے بات چیت ہوئی، تمام ہی کی کوشش ہے کہ خطے میں جلد از جلد جنگ بندی ہو۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف اور تائید کی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے بھی پاکستان کی امن کوششوں کی بھر پور حمایت اور تائید کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کی کمی کے لیے پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان پُرامید ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جلد مذاکرات ہوں گے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ جنگ کسی کے فائدے میں نہیں، بات چیت اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرائے خارجہ نے چاروں ممالک کے درمیان تعاون مزید آگے بڑھانے پر بھی بات کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں