میڈیکل طالبہ پر تشدد کرنیوالے تاجر کو قید و بھاری جرمانے کی سزا

فیصل آباد میں ایڈشنل سیشن کورٹ نے میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے تاجر کو مجموعی طور پر 14 سال 9 ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے مجرم پر ایک کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے ساتھی ملزمہ کو بھی 9 سال، 9 ماہ کی قید سنا دی۔ عدالت نے مجرمہ پر61 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
عدالت نے کیس میں شامل دیگر 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق تاجر پر 2022 میں طالبہ پر تشدد اور تذلیل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاجر نے شادی سے انکار پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
Load/Hide Comments




