میڈیکل طالبہ پر تشدد کرنیوالے تاجر کو قید و بھاری جرمانے کی سزا

میڈیکل طالبہ پر تشدد کرنیوالے تاجر کو قید و بھاری جرمانے کی سزا
علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

فیصل آباد میں ایڈشنل سیشن کورٹ نے میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے تاجر کو مجموعی طور پر 14 سال 9 ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے مجرم پر ایک کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ 

عدالت نے ساتھی ملزمہ کو بھی 9 سال، 9 ماہ کی قید سنا دی۔ عدالت نے مجرمہ پر61 لاکھ 50 ہزار  روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ 

عدالت نے کیس میں شامل دیگر 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔ 

پولیس کے مطابق تاجر پر 2022 میں طالبہ پر تشدد اور تذلیل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاجر نے شادی سے انکار پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں