تیز ہواؤں، بارش اور حادثات، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

تیز ہواؤں، بارش اور حادثات، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی
فوٹو: جنگ جنید احمد
فوٹو: جنگ جنید احمد 

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور حادثات میں 4 افراد جاں  بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پرانا گولیمار میں گھر کی دیوار رکشے پر گرنے سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے۔

نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص  چل بسا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرجانی سیکٹر سیون اے کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں