نیب نے 2 ارب ساڑھے 26 کروڑ کے ریکور اثاثے حکومت سندھ کے حوالے کردیے

نیب نے 2 ارب ساڑھے 26 کروڑ کے ریکور اثاثے حکومت سندھ کے حوالے کردیے
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

نیب نے 2 ارب 26 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے ریکور کیے گئے اثاثے حکومت سندھ کے حوالے کردیے، 8 ملزمان نے پلی بارگین کے تحت 90 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی۔

ترجمان نیب کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں تقریب میں اثاثے چیف سیکریٹری سندھ کے حوالے کیے، ریکور اثاثوں میں جائیدادیں، باغات، زرعی اراضی، پے آرڈرز اور لوٹی گئی رقم شامل ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت حیدرآباد میں زیر سماعت ریفرنس میں کارروائی کرتے ہوئے ریکوریاں کیں، ریکوری پلی بارگین کے قانونی عمل کے تحت اتھارٹی اور عدالت کی منظوری سے عمل میں آئی۔

8 ملزمان نے رضاکارانہ طور پر پلی بارگین کے تحت 90 کروڑ 18 لاکھ 20 ہزار 227 روپے کی رقم ادا کی، دیگر اثاثوں میں مختلف اضلاع میں واقع زرعی اراضی، آم اور لیموں کے باغات اور مالیاتی دستاویزات شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں