مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے مزید اقدامات متعارف کروائے جائیں گے، سہیل آفریدی

مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے مزید اقدامات متعارف کروائے جائیں گے، سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت صوبائی سطح پر کرائسز مینجمنٹ پالیسی تشکیل دے گی، مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے مزید ریلیف اقدامات جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا، پاکستان کی تقریباً  45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچےجا چکی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وقتی اور نمائشی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے، مستقل اور دیرپا پالیسی ناگزیر ہے، حکمران عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہے ہیں، حکمرانوں کے پاس بحران سے نکلنے کا واضح منصوبہ نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این ایف سی میں صوبے کا حصہ مکمل طور پر ادا نہیں کیا جا رہا، قبائلی اضلاع کو مالی طور پر مکمل ضم نہ کرنا وفاق کی ناکامی ہے،  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صوبہ اپنے وسائل استعمال کر رہا ہے، وفاق سے امداد نہیں مل رہی۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ درآمدات میں اضافہ، برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں