پاکستان نے یو اے ای کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے یو اے ای کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔

پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، یو اے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کر رہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں