وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قبائلی اضلاع کیلئے 1 ہزار ارب کے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قبائلی اضلاع کیلئے 1 ہزار ارب کے پیکج کا اعلان
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ ضم اضلاع کی ترقی کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا قبائلی پیکج لایا جا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے قبائلی مشران کی جدوجہد کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، حکومت دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کے لیے سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا اور اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کی ترقی کے لیے قبائلی پیکج سے علاقے میں بنیادی سہولتوں اور ترقیاتی منصوبوں کو فروغ ملے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں