حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں

حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار ابڑو کے مطابق نذرانے کی پیٹیاں 8 ماہ 14 دن بعد کھولی گئیں جن کی 4 روزہ گنتی کی گئی۔

مختیار ابڑو کا کہنا ہے کہ نذرانے کی پیٹیوں سے 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے نکلے، نذرانے کی پیٹیوں سے سونا اور چاندی بھی بڑی مقدار میں ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی بھی نذرانے میں شامل تھی، سونا چاندی توشہ خانے میں رکھا جائے گا۔

مختیار ابڑو کا کہنا ہے کہ اوقاف کے حکام کی نگرانی میں گنتی کا عمل مکمل کیا گیا اور رقم بینک میں جمع کرا دی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں