وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر فیول سپورٹ اسکیم کا آغاز

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر فیول سپورٹ اسکیم کا آغاز
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبے میں احساس فیول سپورٹ اسکیم پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

پشاور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ موٹرسائیکل، اسکوٹر اور رکشا مالکان کو ماہانہ 2000 روپے فیول سپورٹ دی جائے گی، اسکیم کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے، گاڑی درخواست دہندہ کے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، رجسٹریشن کا عمل 6 اپریل سے شروع ہوگا، درخواستیں دستک ایپ کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کم کرنے کےلیے عملی اقدامات کر رہی ہے، فیول سپورٹ اسکیم عوامی فلاح کا اہم منصوبہ ہے۔

اس سے قبل باجوڑ میں جرگے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں، حکومت دیرپا امن کا قیام یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن اور خوشحالی کے لیے سب ایک پیج پر ہیں، جدوجہد جاری رکھیں گے، ضم اضلاع کے لیے 1 ہزار ارب روپے کا قبائل پیکیج لا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں