کراچی کے شمال مغربی حصے میں بارش برسانے والے بادل بننا شروع

کراچی کے شمال مغربی حصے میں بارش برسانے والے بادل بننا شروع
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے شمال مغربی حصے میں بارش برسانے والے بادل بننا شروع ہو گئے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ بادل شہر کےشمالی حصے میں بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں  24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا، صوبے کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس دوران صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں