امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو سوچنا چاہیے کہ ایک پاگل کیسے ان کا صدر ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ احمقانہ بیان دے رہا ہے، امریکی ایوان نمائندگان بھی کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ کو صدر نہیں ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایران کو سلام ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب فلسطینیوں کو پھانسیاں دے گا، اس پر کوئی بات نہیں کر رہا، حکومت اچھا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، یہ موقع ہے ہمیں غزہ پیس بورڈ اے باہر آنا چاہیے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام پیٹرول کے ہر لیٹر پر حکومت کو 225 روپے ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے چاہیے،  پاکستان میں کونسی انڈسٹری ہے جو سامنے آکر کھڑی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ 38 ہزار ڈالر پاکستانیوں کو ادا کرنے پڑتے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، بجلی پر ٹیکس لگانے کا کہا جارہا ہے، اس پر ہم احتجاج کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں