یقین رکھیں اپریل میں 2 ہزار روپے سبسڈی دے دی جائے گی: وزیرِ اعلیٰ سندھ

یقین رکھیں اپریل میں 2 ہزار روپے سبسڈی دے دی جائے گی: وزیرِ اعلیٰ سندھ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یقین رکھیں اپریل میں دو ہزار روپے سبسڈی دے دی جائے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار روپے کی سبسڈی دیں گے، اگر کسی موٹرسائیکل کو اپنے نام کرنا ہے تو اس کی فیس ختم کر دی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے 20 لیٹر پر سبسڈی کا اعلان کیا تھا، موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ موٹر سائیکل شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، محکمۂ ایکسائز کی ویب سائٹ سے رجسٹریشن چیک کی جاسکتی ہے، محکمۂ ایکسائز کے دفاتر صبح سے رات تک کھلے رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل صارف کو خودکار نظام کے تحت بینک اکاؤنٹ میں فیول سبسڈی رقم ملے گی، ضروری ہے کہ موٹرسائیکل اپنے نام کروائیں اور بینک اکاؤنٹ بھی آپ کے نام پر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاجروں سے ملاقات ہوئی ہے، سب کا نکتہ نظر مختلف ہے، وفاق سے کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے، سندھ میں 6.7 ملین رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہری taxportal.excise.gos.pkپر سبسڈی کےلیےاندراج کریں گے، موٹرسائیکل رجسٹریشن منتقلی ہفتہ اتوار کو بھی ہو سکے گی۔ اگر آپ کے نام پر ایک سے زیادہ موٹرسائیکل ہیں تو ایک ہی سبسڈی ملے گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے تمام ٹرانسپورٹرز کو بٹھایا انہوں نے کرایہ نہ بڑھانے کی تصدیق کی، اگر کرایہ زیادہ لیا جارہا ہے تو یہ جرم ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ٹرانسپورٹر کو پیسے دینے کے بجائے براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں، ہمیں سب کو سبسڈی دینے کے بجائے براہ راست ضرورت مندوں تک پہنچنا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں