پڈعیدن میں مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

پڈعیدن میں مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

شہداد پور سے روہڑی جانے والی مال گاڑی کی دو بوگیاں پڈعیدن کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریفک متاثر ہوا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی میں پتھر لوڈ تھے، حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا اور متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے جبکہ رحمٰن بابا ایکسپریس کو پڈعیدن اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

ٹریک کی بحالی کے لیے لاکھارہوڈ سے ریلیف ٹرین طلب کر لی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کا کام جاری ہے اور ٹریک کو جلد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں