اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی
اسکرین گریب/ جیو نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب/ جیو نیوز یوٹیوب 

اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز کی فراہم کردی گئیں، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

 آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کو 15 الیکٹرک وہیکلز دی جائیں گی، چند ماہ پہلے ہی ان گاڑیوں کی پروکیورمنٹ کا آغاز کردیا گیا تھا، ہر گاڑی کیلئے ایک کپتان، ایک مرد رسپانڈر، ایک رسپانڈر اور ڈرائیور کا اسٹاف ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسٹاف کیلئے خصوصی وردیاں ہوں گی، یہ گاڑیاں اہم شاہراہوں پر موجود رہیں گی تاکہ ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنایا جا سکے، مکمل طور پر چارج ایک گاڑی 350 سے 400 کلو میٹرز کا فاصلہ طے کرسکتی ہے، تیز ترین چارجنگ 60 سے 90 منٹ جبکہ ریگولر چارجنگ کے لیے 6 سے 8 گھنٹے درکار ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کی پولیسنگ اور ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے الیکٹرک گاڑیاں معاون ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال زر مبادلہ بچانے میں معاون ہوگا، امید ہے اس اقدام کی تقلید ملک بھر کے قانون ناٖفذ کرنےوالے ادارے کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں