فضل الرحمان کا پیٹرول قیمت میں اضافے پر جمعے کو احتجاج کا اعلان

فضل الرحمان کا پیٹرول قیمت میں اضافے پر جمعے کو احتجاج کا اعلان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جمعےکو احتجاج کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا، جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عام آدمی کا سکون چھین لیا گیا ہے، آئندہ جمعہ کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر، 18 سال سے کم عمر شادی پر پابندی سمیت دیگرخلاف شریعت قوانین ختم کیے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیوی کو خاوند کے جائیداد میں 50 فیصد حصہ دینے سے متعلق قوانین کی تیاریاں کی جارہی ہیں، انگریز چلا گیا مگر ان کے قوانین مسلسل پاس ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ ن لیگ کی حکومت جعلی اور پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، ہمیں حق حاصل ہے کہ ایسی حکومت کے خلاف علم بغاوت اٹھائیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں