خیابان شہباز ٹریفک حادثہ، ڈبل کیبن گاڑی کا ڈرائیور گرفتار

خیابان شہباز ٹریفک حادثہ، ڈبل کیبن گاڑی کا ڈرائیور گرفتار
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

انویسٹگیشن پولیس جنوبی نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے کراچی میں خیابان شہباز میں موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے والی سفید ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ 26 مارچ کو خیابان شہباز میں پیش آیا تھا۔ تیز رفتار سفید ڈبل کیبن موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار کر فرار ہوگئی تھی۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ کے مطابق حادثے کی سی سی ٹی وی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں