پاکستان اور مصری افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق تھنڈر-II کا انعقاد

پاکستان اور مصری افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق تھنڈر-II کا انعقاد
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق تھنڈر-II کا انعقاد کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اپریل کو دو ہفتوں پر مشتمل مشق کا پاکستان کے اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں آغاز ہوا۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کے ایس ایس جی اور مصری فوج کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں، کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ نے بطور مہمانِ خصوصی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں