غزہ، بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ کے باہر اسرائیلی فضائی حملے، 10 افراد شہید، متعدد زخمی
قاہرہ/غزہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نےگزشتہ روز بتایا کہ اسکول میں قائم بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ کے باہر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10افراد شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ تشدد کا یہ تازہ واقعہ امریکہ کی حمایت یافتہ غزہ جنگ بندی کے نازک معاہدے پر اثر انداز ہو رہا ہے۔طبی عملے اور مقامی رہائشیوں کے مطابق، ان حملوں سے قبل کچھ فلسطینیوں کی ایک اسرائیلی حمایت یافتہ ملیشیا کے ارکان کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملیشیا نے کچھ لوگوں کو اغوا کرنے کی کوشش میں اسکول پر حملہ کیا تھا۔وسطی غزہ کی پٹی میں مغازی پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں ہونے والی ان جھڑپوں کے دوران، اسرائیلی ڈرونز نے علاقے میں دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments




